ایشیاءکپ ، اہم پاکستانی کھلاڑیوں نے قوم کو مایوس کیا

حسن علی،شاداب،عامرودیگرمتاثر نہ کرسکے، نام نہاد آل راﺅنڈز بھی ناکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 28 ستمبر 2018 13:53

ایشیاءکپ ، اہم پاکستانی کھلاڑیوں نے قوم کو مایوس کیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 ستمبر2018ء) ایشیا ءکپ 2018ءمیں قومی ٹیم کے اہم ترین بلے بازوں کے بیٹ خاموش رہے جب کہ باﺅلرز بھی نسبتا کمزور ٹیموں ہانگ کانگ،افغانستا اور بنگلہ دیش پر اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا ءکپ پاکستان ٹیم کے لیے ہر طرح سے مایوس کن رہا، بیٹنگ ایوریج میں سینئر ترین بلے باز شعیب ملک سب سے آگے رہے، جنھوں نے 70.33 کی اوسط سے 211 رنزبنائے جس میں 2نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،ان کا سب سے بڑا سکور 78 رہا۔

اسی طرح قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اوپنرامام الحق نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ 225 رنز 56.25 کی اوسط سے بنائے، نمبر 3پر بیٹنگ کرنے والے بابراعظم اپنے پسندیدہ وینیوز پر5 میچز میں 31.20 کی معمولی اوسط سے صرف 156 رنز بنا پائے جس میں ایک نصف سنچری شامل تھی ،مڈل آرڈر بلے باز آصف علی نے چار اننگز میں 77 رنز 19.25 کی ایوریج سے سکور کیے۔

(جاری ہے)

آﺅٹ آف فارم کپتان سرفراز احمد 4 بار بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور 17 کی اوسط سے 68 رنز سکور کرپائے،ان کا سب سے زیادہ سکور44رنز رہا،آل راﺅنڈر محمد نواز نے 3 میچز میں صرف 33 رنز بنائے،چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان نے 11.20 کی ایوریج سے صرف 56 رنزسکور کیے۔باﺅلنگ میں پیسرجنید خان کو صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا جس میں انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 19 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، اتنے ہی کھلاڑیوں کو لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اورلیگ سپنر شاداب خان نے بالترتیب 3 اور 4 میچز میں آﺅٹ کیا، سب کی امیدوں کے محورحسن علی نے 5 میچز میں 5 ہی شکار کیے، تین میچز میں موقع پانے والے پیسرمحمد عامر ایک بھی وکٹ نہیں لے پائے، لیفٹ آرم سپنر محمد نواز نے 3میچز میں اتنے ہی پلیئرز کو پویلین بھیجا۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 13:53:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :