ہاکی کے تجربہ کار کھلاڑی شفقت رسول نے ایشین چمپئن ٹرافی کے کیمپ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی

ایشین چمپئن شپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی ، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا

جمعہ 28 ستمبر 2018 16:00

ہاکی کے تجربہ کار کھلاڑی شفقت رسول نے ایشین چمپئن ٹرافی کے کیمپ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شفقت رسول نے ایشین چمپئن ٹرافی کے کیمپ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شفقت رسول نے ایشین چمپئن ٹرافی کے کیمپ میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر بھی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ براہ راست عمان میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شفقت رسول ان دنوں کینیڈا جبکہ محمد عرفان سینئر ہالینڈ میں ہاکی کھیلنے میں مصروف ہیں، ٹیم کا حصہ بننے والے ایک اور کھلاڑی راشدمحمود بھی یورپ میں ہاکی کھیل رہے ہیں تاہم وہ آئندہ چند روز تک قومی کیمپ کو جوائن کرلیں گے۔ ساف چمپئن شپ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اویس رحمن کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جس کے بعد کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی مجموعی اب تعداد 29 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ ایشین چمپئن شپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگی ،روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 28/09/2018 - 16:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :