ایشیا کپ 2018، بھارت کو ساتواں ٹائٹل جیتنے کیلئے 223 رنز درکار

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 ستمبر 2018 20:07

ایشیا کپ 2018، بھارت کو ساتواں ٹائٹل جیتنے کیلئے 223 رنز درکار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 ستمبر 2018ء) ایشیا کپ 2018، بھارت کو ساتواں ٹائٹل جیتنے کیلئے 223 رنز درکار، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2018 کے سلسلے میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی اننگ کے ابتدائی 20 اوورز میں بھارتی کپتان کا فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوتا دکھائی دیا۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز نے شاندار 120 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ تاہم اس کے بعد بنگلہ دیش کے دیگر بلے باز کوئی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور یوں پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے شاندار 121 رنز بنائے۔ جبکہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو اب ایشیا کپ کا ساتواں ٹائٹل جیتنے کیلئے 223 رنز درکار ہیں۔
وقت اشاعت : 28/09/2018 - 20:07:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :