پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بلال نے کوارٹر فائنل میں تھائی کیوئسٹ کو 5-3 فریمز سے شکست دی

جمعہ 28 ستمبر 2018 22:31

پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بلال نے کوارٹر فائنل میں تھائی کیوئسٹ کو 5-3 فریمز سے شکست دی
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) سٹار پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، بلال نے کوارٹر فائنل میں تھائی کیوئسٹ پونگ سیکرن کو شکست فاش سے دوچار کیا، بلال کو سیمی فائنل میں (آج) ہفتہ کو ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چیونگ کاوائی کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے کیوئسٹ پونگ سیکرن کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 3 کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پونگ سیکرن نے پہلے فریم میں بلال کو 39-38 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن بلال نے دوسرا فریم 58-47 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تھائی کیوئسٹ نے تیسرا فریم 67-32 سے جیت کر برتری 2-1 کر دی تاہم بلال نے چوتھے فریم میں سیکرن کو 92-6 سے ہرا کر مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا، بلال نے پانچویں اور چھٹے فریم میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے 54-0 اور 47-22 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 4-2 فریمز کر دیا، ساتویں فریم میں تھائی کیوئسٹ نے بلال کو 62-16 سے ہرا کر مقابلہ 4-3 کر دیا، بلال نے ہمت نہ ہاری اور انہوں نے آٹھواں فریم 38-18 سے جیت کر میچ میں 5-3 فریمز سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 22:31:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :