دبنگ بلے باز عمران نذیر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 ستمبر 2018 22:42

دبنگ بلے باز عمران نذیر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2018ء) دبنگ بلے باز عمران نذیر لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔ دھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور عمران نذیر انجری کے باعث طویل عرصے سے کرکٹ کے میدانوں سے دور تھے۔

(جاری ہے)

تاہم اب انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد عمران نذیر دوبارہ سے کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ عمران نذیر نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ عمران نذیر پاکستان سپر لیگ 4 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ عمران نذیر اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنی لیگ میں بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 28/09/2018 - 22:42:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :