ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی

ہفتہ 29 ستمبر 2018 15:37

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویومیں ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم دونوں ایک جیسے بیک گراونڈ سے ہیں اوریہ ایک خاص وجہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ پاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ لوگوں کو اکثرایسا لگتا ہے کہ ہم کوئی "فیئری ٹیل" جیسی زندگی جی رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، ہم بھی عام لوگوں کی طرح ہی زندگی جیتے ہیں۔ ویرات نے بتایا کہ "ہم سیلیبرٹی ہیں اس لیے عوام کو لگتا ہے کہ ہم الگ ہیں،وہ ہمیں نہیں سمجھ پاتے۔ واضح رہے کہ دونوں کی شادی کو11دسمبر کو سال ہو جائے گا جبکہ انوشکا شرماان دنوں اپنی فلم ’’سوئی دھاگا‘‘کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 15:37:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :