فیفا نے تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی

امریکن ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ، جرمنی دوسرے ، انگلینڈ نے فرانس سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان 199جبکہ بھارت 97نمبر پر براجمان

ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:40

فیفا نے تازہ عالمی رینکنگ  جاری کردی
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2018ء) امریکن ٹیم فیفا کی تازہ ترین ویمنز رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر فرانس سے تیسری پوزیشن چھین لی، سویڈن کی دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں انٹری، پاکستان کی عالمی رینکنگ 199جبکہ بھارت کی 97 برقرار ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فیفا نے تازہ ترین ویمنز ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت امریکن ٹیم بدستور سرفہرست ہے، جرمنی کا دوسرا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ ہی فرانس کو تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا، فرانس ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، کینیڈین ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم دو سیڑھیاں چڑھ کر چھٹے نمبر پر آگئی، جاپانی ٹیم ایک درجہ گر کر ساتویں نمبر پر چلی گئی، برازیل کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور اس نے آٹھواں نمبر پا لیا، سویڈن کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئی، ہالینڈ تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلا گیا۔

وقت اشاعت : 29/09/2018 - 16:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :