انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان کا ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، گرین شرٹس نے 78 رنز کا آسان ہدف 15ویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کیا، نسیم کی 4 اور جنید خان کی 3 وکٹیں، نسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:56

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان کا ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز، گرین شرٹس نے 78 رنز کا آسان ہدف 15ویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کیا، نسیم کی 4 اور جنید خان کی 3 وکٹیں، نسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
ْچٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، گرین شرٹس نے 78 رنز کا آسان ہدف 15ویں اوور میں محض 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، نسیم شاہ نے 4 اور جنید خان نے 3 وکٹیں لیں، نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے ابتدائی روز گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 33 اوورز میں 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی، گرین شرٹس کے بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، 10 کھلاڑی دورا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، ہارون ارشد 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ نے 4 جنید خان نے 3، فرخ عباس اور محمد آصف نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، محمد محسن خان 32 اور کپتان روحیل نذیر 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 16:56:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :