جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:56

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی
کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو کمبرلی میں کھیلا جائے گا، زمبابوین ٹیم پروٹیز کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 3 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 9 اکتوبر، دوسرا میچ 12 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 16:56:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :