امریکی خاتون نے شہرہ آفاق فٹبالر پر ریپ کیے جانیکا الزام لگا دیا

وہ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں:کرسٹیانو رونالڈو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اکتوبر 2018 12:25

امریکی خاتون نے شہرہ آفاق فٹبالر پر ریپ کیے جانیکا الزام لگا دیا
روم(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر 2018ء) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”فیک نیوز“ یعنی جھوٹی خبر قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اب اطالوی کلب یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے کہاکہ وہ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں،یہ عام سے بات ہے۔

رونالڈو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے جریدے ڈر سپیگیل کے خلاف مقدمہ کریں گے جس نے الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔ جریدے کے مطابق کیتھرین مےیورگا نامی 34 سالہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ 2009ءمیں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں رونالڈو نے ان کا ریپ کیا۔

(جاری ہے)

بعد میں انھوں نے لاس ویگاس کی پولیس کے پاس اس مبینہ واقعے کا مقدمہ درج کرایا۔

اگلے سال مبینہ طور پر رونالڈو نے عدالتی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے کیتھرین مےیورگا سے معاہدے کیا جس کے تحت انھوں نے خاتون کو 375000 ڈالرز ادا کیے جس کے عوض یہ طے ہوا کہ وہ اپنے الزامات کبھی منظر عام پر نہیں لائیں گی۔ اس سال رونالڈو نے سپین کے کلب رئیل میڈریڈ کو چھوڑ کر اطالوی کلب یووینٹس میں ایک کروڑ ڈالر کے عوض میں شمولیت اختیار کر لی ہے کیتھرین مےیورگا کے وکلا اب اس معاہدے کا کالعدم قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رونالڈو کے وکیل کرسٹین شرٹز نے کہا کہ ڈر سپیگل میں شائع ہونے والی خبر غیر قانونی ہے۔انھوں نے ساتھ میں کہا کہ وہ ان الزامات کے عوض معاوضے کے لیے مقدمہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سال رونالڈو نے سپین کے کلب ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر اطالوی کلب یووینٹس میں ایک کروڑ ڈالر کے عوض میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ رونالڈو کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک گنا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 12:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :