جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی، پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

پیر 1 اکتوبر 2018 16:42

بلوم فونٹین ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں بدھ کو بلوم فونٹین پر کھیلا جائے گا، میزبان پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے مہمان زمبابوین ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دوسری جانب زمبابوین ٹیم بھی دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 16:42:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :