دوسرے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کاافتتاح ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کیا

پیر 1 اکتوبر 2018 17:18

دوسرے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کاافتتاح ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کیا
لاہور۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) دوسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ سوموار سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا جو کہ 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں، جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل کمانڈر سینٹرل پنجاب پاکستان نیوی نوید احمد رضوی تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، ایونٹ میں واپڈا ،نیشنل بنک آف پاکستان ، سوئی سدرن، گیس کمپنی، ایس این جی پی ایل، پولیس ، پورٹ قاسم اتھارٹی ، پی اے ایف اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں شامل ہیں ، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 5 لاکھ روپے ،جبکہ رنر اپ کیلئے تین لاکھ اور تیسری پوزیشن کیلئے دو لاکھ روپے ہے ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پچاس ہزار ،ٹاپ سکورر اور بہترین گول کیپر کو پچیس ہزار فی کس دیا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 17:18:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :