ہاکی کا گرتا ہوا معیارباعث تشویش ، پاکستان نیوی کی کوشش ہے کہ ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے ، ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی

پیر 1 اکتوبر 2018 17:18

ہاکی کا گرتا ہوا معیارباعث تشویش ، پاکستان نیوی کی کوشش ہے کہ ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے ، ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی
لاہور۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) پاکستان نیوی کے سینٹرل کمانڈر پنجاب ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی( ہلال امتیاز) نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اپنی دیگر ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کو پروان چڑھانے کیلئے بھی کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ، دوسرے چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف آف نیول سٹاف کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ ہم اپنے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ سپورٹس کے فروغ کیلئے اپنا کام جاری رکھیں اور مختلف کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن بدقستمی سے یہ زوال کا شکار ہے ، اسکا گرتا معیار ہر ایک کیلئے باعث تشویش ہے،کرکٹ کمرشلائیز ہونے کی وجہ سے ہاکی بیک گرائونڈ میں چلی گئی ، پی ایچ ایف کو ہاکی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں جنرل سپورٹس کو فروغ ملے اور پاکستان ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2018 - 17:18:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :