ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

پیر 1 اکتوبر 2018 17:43

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر، میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل
کنگسٹن۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

(جاری ہے)

میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 17 رنز اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں ہو سکا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ (کل) بدھ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 17:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :