پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل) مدمقابل ہوں گی

پیر 1 اکتوبر 2018 17:43

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل) مدمقابل ہوں گی
ڈھاکہ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) منگل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم جویریہ ودود کی قیادت میں سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور وہ آج منگل کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 3 اکتوبر، تیسرا میچ 5 اکتوبر، چوتھا میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 17:43:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :