کمپنی باغ میں زیر ِتعمیر فٹ بال گراؤنڈ کو جلد مکمل کیا جائے، انصر مجید خان

پیر 1 اکتوبر 2018 18:16

کمپنی باغ میں زیر ِتعمیر فٹ بال گراؤنڈ کو جلد مکمل کیا جائے، انصر مجید خان
سرگودھا ۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے کمپنی باغ میں زیر تعمیر فٹ بال گراؤنڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے گذشتہ روز کمپنی باغ کادورہ کیا اور وہاں پر زیر تعمیر منصوبوں کاجائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ کمپنی باغ شہریوں کیلئے بہترین تفریح گاہ ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا بھی ذریعہ ہے ، انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ یہاں کے سبزہ زاروں اور درختوں کی نگہداشت کی طرف توجہ دیں ، انہوں نے کمپنی باغ کے جوائے لینڈ کا بھی دورہ کیا ، انہوں نے وہاں پر سیر وتفریح کیلئے آئے ہوئے خواتین وحضرات سے سہولیات کے بارے میںدریافت کیا، شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو کتے کے کاٹنے کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے اور شہر ی بلاخوف خطر تفریح سے لطف اندوزہوسکیں، صوبائی وزیر نے بعدازاںگلیکسی گراؤنڈ سٹیلائٹ ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس چمپیئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کھیل جسمانی صحت کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، کھیلوں کے آباد میدان ہسپتالوں میں مریضوں کی آبادی کو روکنے میں مد د دیتے ہیں، حکومت کی ترجیح ہے کہ شہروںاور دیہاتوںمیں کھیلوںکے فروغ کیلئے کمیٹیاں قائم کی جائیں جبکہ پارکس اور گراؤنڈ ز کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سید افتخار شاہ نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائیں ، انہوں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طو رپر ضلع کی بارہ ٹیموں نے شرکت کی اور اس دوران شائقین کی بڑی تعداد ٹورنامنٹ سے محضوظ ہوئی ۔

وقت اشاعت : 01/10/2018 - 18:16:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :