اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 5اکتوبر سے شروع ہوگا

ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان( کل) بدھ کو کیا جائے گا

پیر 1 اکتوبر 2018 20:54

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 5اکتوبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 5اکتوبر سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا، اکبر فٹ بال کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا-
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 20:54:55