پاکستان کی جانب سے دو رکنی ٹیم ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کا اعلان

پیر 1 اکتوبر 2018 21:19

پاکستان کی جانب سے دو رکنی ٹیم ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) پاکستان کی جانب سے دو رکنی ٹیم ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کا اعلان کر دیا گیا ،ْ محمد انعام بٹ ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ، چمپئن شپ 6 سے 7 اکتوبر تک ترکی میں کھیلی جائیگی جس میں پاکستان کی دو رکنی ٹیم شرکت کریگی جن میں محمد انعام بٹ اور اسد بٹ شامل ہیں ،ْمحمد انعام بٹ 90 کلو گرام اور اسد بٹ 70 کلو گرام کیٹگری میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 21:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :