اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا

منگل 2 اکتوبر 2018 15:15

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اکبر فٹ بال کلب کے صدر سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 15:15:37