ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) کھیلا جائیگا

منگل 2 اکتوبر 2018 17:33

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) کھیلا جائیگا
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 17 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ نہ ہوسکا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 17:33:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :