آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا

منگل 2 اکتوبر 2018 17:33

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائیگا
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دارلحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا آخری میچ 5 اکتوبر کو کینبرا میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 02/10/2018 - 17:33:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :