آسٹریلیا سے سیریز میں پاکستان کانئی اوپننگ جوڑی اتارنے پر غور

اظہر علی تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 اکتوبر 2018 12:35

آسٹریلیا سے سیریز میں پاکستان کانئی اوپننگ جوڑی اتارنے پر غور
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر 2018ء) پاکستانی ٹیم مینجمنٹ آسٹریلیا کیخلاف محمد حفیظ اور امام الحق کی اوپننگ جوڑی کو میدان میں اتارنے پر غور کرنے لگی ہے ۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان2 ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز اتوار سے دبئی میں ہوگا، آل راﺅنڈر محمد حفیظ ابتدائی سکواڈ میں شامل نہ تھے مگر سلیکٹرز نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے انھیں یو اے ای بھیج دیا ہے ،انھوں نے گزشتہ روز ٹیم کو جوائن بھی کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں امام الحق کے ساتھ حفیظ کو ہی بطور اوپنر میدان میں اتارنے کی تجویز زیرغور ہے، اس صورت میں اظہر علی تیسرے، اسد شفیق چوتھے اور بابراعظم پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے،اس سے قبل رواں برس دورئہ برطانیہ میں امام الحق اور اظہر علی نے اوپننگ کی تھی البتہ یہ جوڑی زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو سکی تھی، آئرش ٹیم کے اولین ٹیسٹ میں پاکستان کو13 اور2رنز کا ہی آغاز مل سکا اور امام الحق نے دوسری اننگز میں 74 ناٹ آﺅٹ رنز بنائے تھے ، انگلینڈ سے لارڈز ٹیسٹ میںبھی دونوں اوپنرز صرف 12 اور 12 رنز ہی جوڑ سکے، اظہر علی نے پہلی باری میں ففٹی بنائی، لیڈز ٹیسٹ میں0اور20رنز پر ہی گرین کیپس نے ابتدائی وکٹ گنوائی اور یوں 6 اننگز میں بہترین اوپننگ شراکت 20رنز کی تھی،اوپنرز کی اس ناقص کاکردگی کو دیکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ دیگر آپشنز دیکھنے پر مجبور ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 37 سالہ محمد حفیظ2 سال سے زائد عرصے بعد ٹیسٹ میں حصہ لیں گے، آخری بار انھوں نے انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا جہاں بطور اوپنر انہوں نے صفر اور2 رنز پر وکٹ گنوا دی تھی، وہ اب تک 50 ٹیسٹ میں3452 رنز بنانے کے ساتھ52 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ 
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:35:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :