ویمن کرکٹ، پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 58 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

ْپاکستانی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکی

بدھ 3 اکتوبر 2018 18:03

ویمن کرکٹ، پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 58 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) پاکستانی بائولرز تباہ کن بائولنگ کی بدولت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو 58 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی بائولرز کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں۔

بارش کے باعث میچ 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان میں 88 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 89 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے جویریہ خان نے 25، ناہیدہ خان نے 18 اور مونیبہ اور عالیہ نے بالترتیب 10,10 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش بائولر ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی بائولرز کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں۔ پوری بنگلہ دیشی ٹیم 12.5 اوورز میں 30 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعم نے 3، ایمن، نشرا، ندا نے دو،دو جبکہ ثناء نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستانی ویمن ٹیم نے میچ میں میزبان ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 18:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :