دوسرا آل پاکستان چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری

پاکستان نیوی ،سوئی سدرن گیس کمپنی اورنیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیموں نے میدان مار لیا

بدھ 3 اکتوبر 2018 20:51

دوسرا آل پاکستان چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 201 کا کل تیسرا روز تھا۔پروگرام کے مطابق کل تین میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے درمیان ہوا جس میں نیشنل بینک آف پاکستان نی3جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نی1 گول کیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پنجاب پولیس اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین ہوا۔جس میںسوئی سدرن گیس کمپنی نی7گول کیے جبکہ پنجاب پولیس کی ٹیم نی1 گول کیا۔جبکہ تیسرے دن کے کھیل کے آخری میچ میںپاکستان نیوی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کے مقابلے میں2-0 سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 20:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :