آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

میزبان ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعرات 4 اکتوبر 2018 11:57

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل جمعہ کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کینبرا میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 11:57:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :