ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا،

میگا ایونٹ کے میچز اینٹی گووا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

جمعرات 4 اکتوبر 2018 11:57

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا،
کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) ویسٹ انڈیز رواں سال کے آخر میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کپ کی میزبانی کرے گا۔ میگا ایونٹ 9 سے 24 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا پہلا موقع ہو گا کہ صرف ویمنز ایونٹ منعقد ہو گا، اس سے قبل مینز اینڈ ویمنز ورلڈکپ ٹورنامنٹس ایک ساتھ منعقد ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ء میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی، مینز ایونٹ میں انگلینڈ اور ویمنز میں آسٹریلیا فاتح رہا تھا۔ رواں سال 9 سے 24 نومبر تک شیڈول ایونٹ کے میچز اینٹی گووا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے، میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دفاعی چیمپئن سمیت نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کی دو ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 11:57:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :