وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزاملک میں قومی کھیل ہاکی کوتباہی سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں،سلیم ناظم

فیڈریشن کے عہدیداروں نے اپنے حق میں کھلاڑیوں سے بیان دلوا کر ٹیم میں سلیکٹ ہونے کا نیا فارمولا پیش کر دیا ہے، نوید عالم

جمعرات 4 اکتوبر 2018 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اولیمپئن رائو سلیم ناظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ملک میں قومی کھیل ہاکی کوتباہی سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرکے فوری طور پر انکوئری کمیٹی تشکیل دیں ،گذشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے ذمہ دارعہدیداروں نے اس وقت ملک میں قومی ہاکی کھیل کو تباہی کے دہانے پرلا کر کھڑا کر دیا ہے اور قومی ٹیم انٹرنیشنل سطح پر بھی قومی ٹیم کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئرنے اپنی ،اپنی کرسیوں کو بچائے کے لئے کھلاڑیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور ان کو اخباری بیان بازی دینے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے ، حالانکہ کھلاڑیوں کا کام میدان میں ہاکی کھیلنا ہے نہ کہ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اخباری بیانات دینا ہے، ا?لیمپئن نوید عالم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کااس وقت تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے گورے ہیڈ کوچ کے بعد ٹیم کا کپتان اور کچھ ٹیم کے سنیئر کھلاڑیوں نے ابھی تک تربیتی کیمپ کو جوائن نہیں کیا اور وہ بیرون ممالک میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہاں سے فیڈریشن کے صدرخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کے حق میںمیرے خلاف اخباری بیانات دے کر ٹیم میں سلیکٹ ھو رہے رہے ہیںاور فیڈریشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں سے ایسے بیانات دلوا کر ٹیم میں سلیکٹ ہونے کا نیا فارمولا پیش کر دیا ہی-
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 12:48:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :