انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کل سری لنکن بورڈ الیون کیخلاف ٹور ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کریگی

مہمان ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ6 اکتوبر کو کھیلے گی ،ْ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10اکتوبر کو کھیلا جائیگا

جمعرات 4 اکتوبر 2018 15:11

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کل5 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ الیون کے خلاف ٹور ون ڈے میچ سے دورہ سری لنکا کا آغاز کریگی ۔

(جاری ہے)

شیڈو ل کے مطابق مہمان ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل دوسرا اور آخری ٹور میچ 6 اکتوبر کو کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 اکتوبر کو دمبولا پر کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 15:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :