بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنالئے،

پرتھوی شائو کی شاندار ڈیبیو سنچری، پوجارا 86، ویرات کوہلی 72ناقابل شکست رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے

جمعرات 4 اکتوبر 2018 18:14

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنالئے،
راجکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) پرتھوی شائو کی شاندار سنچری، پوجارا اور ویرات کوہلی کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنالئے۔ پرتھوی شائو 134، پوجارا 86 اور کپتان ویرات کوہلی 72 ناقابل شکست رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پرتھوی شائو کی یہ ڈیبیو سنچری تھی۔

جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی طرف سے پرتھوی شائو اور راہول نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا، راہول بھارت کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر گبرائل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد پرتھوی شائو اور پوجارا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 209 رنز تک پہنچا دیا اس دوران پرتھوی شائو نے اپنی ڈیبیو سنچری اور پوجارا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوجارا کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا اور وہ انفرادی 86 رنز بناکر لیویز کی گیند پر ڈارویچ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پرتھوی شائو بھارت کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی ڈیبیو سنچری مکمل کرنے کے بعد 134 رنز بناکر بیشو کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ اجنکیا روہانے بھارت کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بناکر چیسی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنالئے تھے۔ ویرات کوہلی 72 اور وکٹ کیپر ریشبا پانٹ 17 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے گبرائل ، لیویز، بیشو اور چیسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 18:14:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :