فابیو فوگنینی اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چائنہ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 4 اکتوبر 2018 18:14

فابیو فوگنینی اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چائنہ اوپن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار فابیو فوگنینی اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوراٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے روس کے اندرے روبلو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-6(7-4) سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 18:14:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :