دوسرا آل پاکستان چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری

چوتھے روزسوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور واپڈا کی ٹیموں نے میدان مار لیا

جمعرات 4 اکتوبر 2018 19:49

دوسرا آل پاکستان چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 ؁ء کے چوتھے روز تین میچز کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان ایئر فورس اور پنجاب پولیس کے درمیان ہوا جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈاور پاکستان نیوی کے مابین ہوا۔جس میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نی3گول کیے جبکہ پاکستان نیوی کی ٹیم نی1 گول کیا۔جبکہ چوتھے دن کے کھیل کے آخری میچ میں واپڈا نے سو ئی سدرن گیس کمپنی کے مقابلے میں3-0 سے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 19:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :