چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 5 اکتوبر 2018 11:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) دوسرے چیف آف نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنلز کل ہفتہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ،پہلا سیمی فائنل نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی لیمیٹڈ اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا جائے گا،دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے مابین فائنل میچ اتوار کو ہوگا ۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 11:36:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :