ویرات کوہلی کو کیسے آﺅٹ کیا جائے؟ وقار یونس نے طریقہ بتا دیا

میں انہیں آف سٹمپ کے باہر گیند کروں گا: لیجنڈری باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 اکتوبر 2018 12:37

ویرات کوہلی کو کیسے آﺅٹ کیا جائے؟ وقار یونس نے طریقہ بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 اکتوبر 2018ء) پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میں ایک کمزوری نظر آگئی ہے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کوہلی کی بلے بازی میں اب بھی کمزوری پائی جاتی ہے اور گیند بازوں کو اس کمزوری کو جان کر اس کا خوب فائدہ اٹھانا چاہئے۔پاکستان کے سابق تیز گیند باز نے کہا کہ ہر ایک بلے باز میں کمزوری ہوتی ہے۔

ویرات کوہلی کئی بار آف سٹمپ سے باہر پائے گئے ہیں کیونکہ وہ جلدی میں ڈرائیو کرنا پسند کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ گیند بازی پر ہوں تو آپ کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔ بلاشبہ با ﺅلر ویرات کوہلی کو چیلنج نہیں دے سکتے ہیںتاہم باﺅلرز کو ان کے خلاف اپنے منصوبوں کے ساتھ جمے رہنا ہو گا۔خلیج ٹائمز کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ سب سے اچھا منصوبہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک آﺅٹ سوئنگ گیندباز ہیں جو کہ میں بین اقوامی کرکٹ میں ایک تیز گیند باز کے طور پر اپنے دور میں تھا تو شاید میں انہیں آف سٹمپ سے باہر گیند ڈالوں گا اور ان سے گیند باہر نکالنے کی کوشش کروں گا اور انہیں ڈرائیو کرنے کے لئے مجبور کروں گا ،کوہلی اگر سیٹ ہوگئے تو انہیں آﺅٹ کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ویرات کوہلی موجودہ دور کے بہترین بلے باز ہیں تاہم بعض مواقعوں پر وہ آف کے باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ خانی کرکے وکٹ گنواتے دیکھے گئے ہیں ،بھارت کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2سنچریاں اور3نصف سنچریاں سکور کیں تاہم اوول میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ کی باہر جاتی گیند سے چھیڑ خانی کرنے کے نتیجے میں صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین واپس لوٹے۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 12:37:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :