پی ایس ایل4سے پہلے ہی اسلام آباد کو زوردار جھٹکا لگ گیا

جین پال ڈومنی نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی،آندرے رسل کا کھیلنا بھی غیر یقینی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 اکتوبر 2018 16:11

پی ایس ایل4سے پہلے ہی اسلام آباد کو زوردار جھٹکا لگ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 اکتوبر 2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن سے پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کرنے والے افریقی آل راﺅنڈر جے پی ڈومنی کا قومی فرائض کے باعث ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔جے پی ڈومنی جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باوجود فائنل میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آئے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی قیادت میں ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”مجھے نے پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں بہت ہی لطف آیا تھا لیکن بدقسمتی سے قومی اور ڈومیسٹک ذمہ داریوں کے باعث چوتھا ایڈیشن کھیلنے کیلئے حامی نہیں بھر سکتا لیکن فرائض کی ادائیگی کے بعد جب بھی ہو سکا، دستیاب ہوں گا“۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جس وقت پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن دبئی میں ہو رہا ہو گا اس وقت سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے دورہ پر جانا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز ہونی ہے جس کے باعث ویسٹ انڈیز کے سٹار کھلاڑی اندرے رسل کی بھی عدم دستیابی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔پہلی دفعہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والے اے بی ڈی ویلیئرز اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔پی ایس ایل چوتھے ایڈیشن کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے سنیل نرائن،کیرون پولارڈ،عمران طاہر،کولن انگرام،پریرا کو پلاٹینم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ کولن منرو،لک رونکی،ڈیوائن براوو ، اے بی ڈی ویلیئرز،کرس لین،سٹیوسمتھ،برینڈن میکولم بھی پلاٹینم کیٹگری کاحصہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 16:11:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :