فابیو فوگنینی اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چائنہ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:29

فابیو فوگنینی اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو چائنہ اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار فابیو فوگنینی اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوراٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے ہنگری کے مارٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سربیا کے فلپ کراجینوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 18:29:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :