کے ڈی اے کا کارنامہ، پہلی ویمنز ہاکی ٹیم کا اعلان

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:45

کے ڈی اے کا کارنامہ، پہلی ویمنز ہاکی ٹیم کا اعلان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی ای) کی ویمنز ہاکی ٹیم کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ دو روزہ ٹرائیلزکے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے ویمنز کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھ کر ٹیم بننے سے پہلے ہی کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ بڑہانے کا اعلان کردیا۔

کے ڈی اے سندھ کا پہلا اور واحد ڈیپارٹمنٹ ہے جو ویمنز ہاکی ٹیم تشکیل دے رہا ہے۔ ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائیلز کراچی میں ہوئے جس میں سندھ اور کراچی کی 70سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے گراونڈ کا رخ کیا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور کے ڈی اے کے تحت اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس ہاکی کمپلیکس میں منعقدہ ٹرائلز کی نگرانی سیلیکشن کمیٹی کے ممبران اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن وسیم فیروز اور کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین، بینش محمد علی اور کے ڈی اے کے کوچ منصور حیدر نے کی۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کے دوسرے روز ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے گراونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ویمنز کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیکھ کر ٹیم کی ماہانہ تنخوانہ 12ہزار سے بڑھا کہ 15ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔ سمیع صدیقی نے کہا کہ ہم سندھ میں تاریخ رقم کررہے ہیں پہلی ویمنز ہاکی ٹیم بنانے کا اعزاز کے ڈی اے نے حاصل کیا۔ کے ڈی اے پہلے مردوں کی ٹیم بھی بناچکا ہے جو مختلف ایونٹس میں شرکت کررہی ہے، اب کے ڈی اے کی ویمنز ہاکی ٹیم بھی پاکستان کے ویمنز ایونٹ میں اپنے صلاحیتوں کا اظہار کرے گی۔

ٹرائِلز کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ناموں کا اعلان کردیا جنہیں 8 اکتوبر کو 3 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیمپ کی سرپرستی محمد شاہ کریں گے اور ان کے ساتھ عبدالغفور انٹرنیشنل ہاکی پلئر، بینش محمد علی اور ہاکی پلئیر ناصرہ ان کی معاون ہوں گی۔ جن ویمنز کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں مومل سکینہ، ماہین علی، بتول کاظم ، عائشہ محمود ،شازمہ نسیم ،غزالہ چوہدری، مہوش ناز، در نجف،مہک ،انشارہ، فاطمہ زہرہ، ماہ نور خان، اریشا، عریبہ صدیقی، کنول اعجاز ، سمیرہ نسیم، ماہ رُخ اعظم، ماہ نور جمشید، تہمینہ زہرہ، کشمالہ، کرول گل، سمیعہ ، مہوش بلوچ، ماہ نور نظیر، عفرا، ثوبیہ عباس، میشال بلوچ، طوبہ حنیف، عائشہ ظفر، کائینات بلوچ، ُامِ حبیبہ، اِفّت راشدہ، نمرہ جاوید، ُامیمہ، آروبہ عالیم، ُسمبل اور آمنہ شامل ہیں۔

تمام کھلاڑیوں کو کیمپ میں اپنی اسناد و کاغذات کے ہمراہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری گلفراز احمد خان,کے ایچ اے وومن ونگ چئیرپرسن ڈاکٹر اسماء شاہ,پیپلز پارٹی کی کونسل ممبر الیزہ مہدی، نائب صدر ڈاکٹر ایس اے ماجد، جوائنٹ سیکریٹری صابر قائم خانی، سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر ناصرہ الیاس، احتشام وارثی بھی موجود تھے۔ وومن ونگ چئیرپرسن ڈاکٹر اسماء شاہ نے اعلان کیا کہ بہت جلد وومن ہاکی ٹیم ملائشیا کا دورہ کرے گی اور اس دورے کے اخراجات وہ خود ادا کریں گی۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 23:45:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :