اقبال قاسم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ یاسرشاہ کے نشانے پر آگیا، کارنامہ انجام دینے کیلئے 7 وکٹیں درکار

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:45

اقبال قاسم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ یاسرشاہ کے نشانے پر آگیا، کارنامہ انجام دینے کیلئے 7 وکٹیں درکار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) سابق پاکستانی بائولر اقبال قاسم کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ یاسرشاہ کے نشانے پر آگیا، یاسر کو کارنامہ انجام دینے کیلئے 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، امکان ہے کہ یاسر ( آج) اتوار سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اقبال قاسم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اقبال قاسم نے 171 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ یاسر شاہ نے 165 وکٹیں لی ہوئی ہیں، اگر یاسر شاہ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے 11ویں پاکستانی بائولر بن جائیں گے، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔۔
وقت اشاعت : 06/10/2018 - 21:45:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :