نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، حسن علی کے لیے بری خبر آگئی

بابراعظم کی بلے بازوں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن برقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 اکتوبر 2018 13:42

نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، حسن علی کے لیے بری خبر آگئی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر 2018ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر اور فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا نے تین ، تین درجے ترقی حاصل کرلی ہے ۔ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود کگیسو ربادا نے زمبابوے کیخلاف دو میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے تین درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن اپنے نام کی ہے جبکہ دوسرے ون ڈے ہیٹرک کرنےوالے لیگ سپنر عمران طاہر نے سیریزمیں10وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ رینکنگ میں تین درجے چھلانگ لگاکر 7ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے،قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی3درجے تنزلی کے ساتھ9ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔

فاسٹ باﺅلر آندیلا پھیلا کوایو اور لنگی نگیدی نے بھی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے ، پھلاکوایو نے سیریز میں 5وکٹیں لیکر 9درجے ترقی کے ساتھ35ویں پوزیشن سنبھالی ہے جبکہ نگیدی نے دو میچز میں 4شکارکرکے79ویں سے60پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ،بلے بازوں کی فہرست میں ایڈن مارکرم نے129سے115ویں اور ہینرک کلاسن نے47درجے ترقی کے ساتھ118ویں پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب س ہیملٹن مساکاڈزا نے 67ویں سے64ویں اور سین ولیمز نے 86ویں سے78ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے جبکہ باﺅلرز کی فہرست میں ٹندائی چھتارا نے 6سیڑھیاں چڑھ کر45ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں میں ویرات کوہلی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ روہت شرما دوسرے، جو روٹ تیسرے، ڈیوڈ وارنر چوتھے، شیکھر دھون پانچویں، بابر اعظم چھٹے، راس ٹیلر ساتویں، کین ولیمسن آٹھویں، کوینٹن ڈی کوک نویں اور جونی بیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی فہرست میں جسپریت بمرا ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ راشد خان دوسرے، کلدیپ یادیو تیسرے، ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کگیسو ربادا چھٹے، عمران طاہر ساتویں، حسن علی آٹھویں، عادل رشید نویں اور مجیب زدران دسویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 09/10/2018 - 13:42:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :