سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 9 اکتوبر 2018 14:54

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا
دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 13 اکتوبر، تیسرا ون ڈے 17 اکتوبر، چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پہلا ٹور میچ انگلینڈ کی ٹیم نے 43 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹور میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
وقت اشاعت : 09/10/2018 - 14:54:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :