ڈپٹی کمشنر کورنگی امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح میڈم قراة العین کریں گی

منگل 9 اکتوبر 2018 16:46

ڈپٹی کمشنر کورنگی امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح میڈم قراة العین کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) کورنگی جیمخانہ فٹبال کلب کے زیر ااہتمام مورخہ19 اکتوبر بروز جمعہ سے ڈپٹی کمشنر کورنگی امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح شام4بجے ڈپٹی کمشنر کورنگی میڈم قرآة العین کریں گی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری کورنگی جیمخانہ محمد وسیم عارف کے مطابق ٹورنامنٹ میں ضلع ایسٹ اور کورنگی کی32معروف کلب شرکت کریں گے اور اس ٹورنامنٹ کا ڈی ایف اے ایسٹ سے اجازت نامہ حاصل کر لیا گیا ہے اس ایونٹ کی سرپرستی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی غلام عباس کررہے ہیں ٹورنامنٹ کے تمام میچز کورنگی جیمخانہ فٹبال کلب کورنگی نمبر ساڑھے کے سبز زار پر ہونگے۔

سیکریٹری کورنگی جیمخانہ محمد وسیم عارف نے ڈپٹی کمشنر کورنگی میڈم قرآة العین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی غلام عباس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ان کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ فٹبال کے فروغ میں ہم سے مکمل تعاون کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 09/10/2018 - 16:46:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :