ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چمپئن شپ کے دوسرے روز چار پاکستانی کھلاڑیوں نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 9 اکتوبر 2018 19:57

ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چمپئن شپ کے دوسرے روز چار پاکستانی کھلاڑیوں نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چمپئن شپ 2018ء کے دوسرے روزدوسرے رائونڈز میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے ، چار پاکستانی کھلاڑیوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا، ہانگ کانگ کے چاروں کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عاصم خان، طیب اسلم ، اسرار احمد اور فرحان محبوب نے اپنے میچز جیت کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا ، ٹورنامنٹ ریفری طاہر خانزادہ اور دیگر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں عاصم خان (پاکستان) نے عماد فرید (پاکستان) کو 11/2, 11/5, 11/5 سے 30 منٹ میں ہرا دیا۔

دوسرے میچ میں میزان گومال (مصر) نے ہینری لینگ( ہانگ کانگ) کو 11/7, 11/9, 12/10 سے 39 منٹ میں ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں طیب اسلم (پاکستان) کے خلاف ہانگ کانگ کا کھلاڑی چی ہم وانگ دوسری گیم میں ریٹائرڈ ہرٹ ہوگیا۔ میچ کا سکور 11/5, 11/1 رہا طیب اسلم نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چوتھے میچ میں یوسف سلمان (مصر) نے رابرٹ ڈونر (انگلینڈ) کو 11/9, 11/9, 12/0 سے 37 منٹ میں ہرا دیا۔

پانچویں میچ میں فرحان محبوب (پاکستان) نے ہانگ کانگ کے تیز کیون لو کو 11/7, 12/10, 11/7 سے 26 منٹ میں ہرا دیا۔ چھٹے میچ میں اگسٹا ڈیوفورڈ (فرانس) نے ہانگ کانگ کے تنگ منگ ہانگ کو 13/11, 2/11, 13/11, 3/11, 11/9 سے 57 منٹ میں ہرا دیا۔ساتویں میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے محمد شفیق کمال کو 11/6, 10/12, 11/8, 11/6 سے 40 منٹ میں ہرا دیا۔ آٹھویں میچ میں آئوین یون (ملائیشیا) کے سید علی مصطفی شاہ بخاری (پاکستان) کو 11/7, 11/2, 11/8 سے 26 منٹ میں ہرا کرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 09/10/2018 - 19:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :