کومیکو فٹ بال چیمپیئن شپ پرسوں شروع ہوگی

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:41

کومیکو فٹ بال چیمپیئن شپ پرسوں شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) ساس انٹرنیشنل سکول کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کومیکو فٹ بال چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 32 مردکھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ 8 خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔

چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے قوانین کے تحت کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چیمپیئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں ٹیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور نقد انعامی رقوم بھی تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 14:41:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :