ویرات کوہلی انضمام الحق کا ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب پہنچ گئے

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ میچز میں اب تک 24 سینچریاں اپنے نام کیں ،ْ انضمام الحق کے پاس 25 سینچریوں کا ریکارڈ ہے ،ْرپورٹ

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ میچز میں اب تک 24 سینچریاں اپنے نام کی ہیں جبکہ انضمام الحق کے پاس 25 سینچریوں کا ریکارڈ ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے حیدرآباد میں شروع ہوگا۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے حیدرآباد میں شروع ہو گا جو 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ویرات کوہلی کے پاس موقع ہے کہ وہ انضمام الحق کی جگہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچوں میں سینچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں انضام الحق کا 20واں اور ویرات کوہلی کا 21 واں نمبر ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر 51 سینچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔انہوں نے 200 میچز میں 53 اعشاریہ 78 کی اوسط سے 15921 رنز بناکر51 سینچریاں اور 68 نصف سینچریاں بنائیں۔ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، انہوں نے ون ڈے میچز میں 35 سینچریاں اپنے نام کیں۔اس فہرست میں وہ ٹنڈولکر سے پیچھے ہیں جو کہ49 سینچریاں بناکر یہاں بھی سر فہرست ہیں۔200 میچز میں 329 اننگز کھیل کر 53.78 اوسط سے 15921 رنز بناکر 51 سینچریاں اور 68 نصف سینچریاں بنائیں۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 16:52:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :