برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس کی ٹور ڈی فرانس کی ٹرافی چوری ہو گئی

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:12

برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس کی ٹور ڈی فرانس کی ٹرافی چوری ہو گئی
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) برطانوی سائیکلسٹ گیرینٹ تھامس کی ٹور ڈی فرانس ٹرافی چوری ہو گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسپانسرز پیناریلو نے تھامس ٹیم سکائی سے بطور قرض ٹرافی لیکر برمنگھم سائیکل شو میں نمائش کیلئے رکھی تھی جہاں سے چور ٹرافی لے اڑے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تھامس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹور ڈی فرانس ٹرافی نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری ٹیم کیلئے بہت اہم ہے اسلئے جس کسی بھی ٹرافی چوری کی ہے وہ فوری طور پر واپس کر دے۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 17:12:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :