آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ، بہاولپور ،بنوں، لاہور، پشاور، سوات، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:54

آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ، بہاولپور ،بنوں، لاہور، پشاور، سوات، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپئن شپ میں بہاولپور ،بنوں، لاہور، پشاور، سوات، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے،میر پور خاص میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں بہاولپور نے مالاکنڈ کو 1۔6 گول سے ہرا دیا، بہاولپور کی طرف سے ذیشان نے تین ، علی رضا دو گول جبکہ محمّد ارسل نے ایک گول کیا جبکہ مالاکنڈ کی طرف سے واحد گول حماد نے کیا، دوسرے میچ میں بنوں نے سکھر کو 1۔

4 گول سے ہرا دیا، بنون کی طرف سے نعمان اور عنایت نے دو، دو گول کئے تیسرے میچ میں لاہور نے گوجرانوالہ کو 0۔4 گول سے شکست دی، لاہور کی طرف سے رضوان نے دو جبکہ ارشاد لیاقت اور حبیب نے ایک، ایک گول کیا چوتھے میچ میں ٹیکنیکل بورڈ پشاور نے میرپور خاص کو 1۔

(جاری ہے)

5 سے شکست دی، پشاور کی طرف سے سراج نے دو جبکہ قصر ،کاشف ،اور منصور نے ایک، ایک گول کیا، پانچویں میچ میں سوات نے اسلام آباد کو 0۔

6 سے شکست دی، سوات کی طرف سے فاروق احمد نے دو گول جبکہ نادر علی ،وقار، عمران ،زھیر عبّاس نے ایک، ایک گول کیا، چھٹے میچ میں مردان نے ملتان کو 0۔4 گول سے ہرا دیا، مردان کی طرف سے حلال دین نے تین گول جبکہ حسیں نے ایک گول کیا۔ساتویں میچ میں ڈیرہ اسماعیل خان نے کوئٹہ کو 1۔3 سے ہرا دیا، ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے اکبر زمان ،زین اور محمّد اکیس نے ایک ،ایک گول کیا ،کوئٹہ کی طرف سے واحد گول جہانگیر نے کیا، کوارٹر فائنل مقابلے ( آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا کوارٹر فائنل گوجرانوالہ اور بنون کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا کوارٹر فائنل کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ اور ٹیکنیکل بورڈ پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل بہاولپور اور انٹرمیڈیٹ بورڈ پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا چوتھا کوارٹر فائنل لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 23:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :