کیوی کرکٹر ٹرینٹ بولٹ کی پلنکٹ شیلڈ میچ میں کیریئر بہترین اننگز،

ایک اوور میں 4 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بھی بٹورے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:37

کیوی کرکٹر ٹرینٹ بولٹ کی پلنکٹ شیلڈ میچ میں کیریئر بہترین اننگز،
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ نے پلنکٹ شیلڈ میچ میں کیریئر بہترین 61 رنز کی اننگز کھیلی، ایک اوور میں 4 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بھی بٹورے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ میں بولٹ نے ناردرن ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اوٹاگو کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر کیریئر بہترین 61 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے مارک کریگ کو ایک اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکا رسید کر کے 28 رنز بنائے، ان کی اننگز میں مجموعی طور پر 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 13:37:44