26ء سرمائی اولمپکس گیمز، اٹلی، کینیڈا اور سویڈن کے درمیان میزبانی کیلئے مقابلہ ہو گا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:37

26ء سرمائی اولمپکس گیمز، اٹلی، کینیڈا اور سویڈن کے درمیان میزبانی کیلئے مقابلہ ہو گا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) اٹلی، کینیڈ اور سویڈن کے شہروں کے درمیان 2026ء میں شیڈول سرمائی اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلئے مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دو شہروں میلان اور کورٹینا نے مشترکہ طور پر جبکہ کینیڈین شہر کالگیرے اور سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم نے میگا گیمز کی میزبانی کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہوئی ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ سال مارچ اور اپریل میں تینوں ممالک کے شہروں کا دورہ کرے گی جس کے بعد جون میں حتمی اور فاتح میزبان شہر کا اعلان کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 13:37:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :