سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پرسوں کھیلا جائیگا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:50

سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پرسوں کھیلا جائیگا
دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 13:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :