شنگھائی ماسٹرز ٹینس، نوویک جوکووچ، الیگزینڈر زویرو اور کیون اینڈرسن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات اکتوبر 16:33

شنگھائی ماسٹرز ٹینس، نوویک جوکووچ، الیگزینڈر زویرو اور کیون اینڈرسن ..
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء) نوویک جوکووچ، الیگزینڈر زویرو اور کیون اینڈرسن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹالین کھلاڑی مارکو سشیناٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینار کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے زبردست مقابلے کے بعد یونان کے سٹیفانوس ٹیسٹیسی پاس کو 6-4 اور 7-6(7-1) سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ایک اور میچ میں انگلینڈ کے کائل ایڈمونڈ نے چلی کے نکولس جیری کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انکی فتح کا سکور 7-6 اور 6-3 تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 16:33:47

Your Thoughts and Comments