دبئی ٹیسٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

قومی اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:33

دبئی ٹیسٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کیلئے انتہائی بری خبر آگئی
دبئی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں ابھی پہلا ٹیسٹ جاری ہے تاہم گرین شرٹس کے دوران اس میچ کا نتیجہ سامنے آنے سے قبل ہی انتہائی بری خبر آگئی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

امام الحق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائیں کی سب سے چھوٹی انگلی تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ امام الحق کی انجری قومی ٹیم کے لیے انتہائی بری خبر لے کر آئی ہے کیوںکہ اوپنر نے دبئی ٹیسٹ میں کینگرو باﺅلرز کا جم کر سامنا کیا تھا اور پہلی اننگز میں76رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 48رنز سکور کیے تھے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دبئی ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 5 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 200 سے بھی کم رنز درکار ہیں۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے 132 رنز کی شراکت قائم کی۔ٹیم کا مجموعی سکور 219 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 72 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے جس کے بعد آنے والے نئے بلے باز لیبسچگنی بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ،چھٹی وکٹ پر عثمان خواجہ اور کپتان ٹم پین کریز پر موجود ہیں اور کینگروز نے 5وکٹوں پر289رنز بنا لیے ہیں ، پاکستان کی جانب سے اب تک محمد عباس نے 3، محمد حفیظ اور یاسر شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

قومی ٹیم میں بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، مارنوس لابوسشان اور ٹریوس ہیڈ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 ءمیں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانےوالی ٹیسٹ سیریز میں سپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے گرنےوالی 40 میں سے 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 16:33:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :